پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم ابھی تک کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمران خان کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے پاس موجود ہیں، جہاں کارکنان کے ہمراہ قرآن خوانی کی جارہی ہے۔
عمران خان کی تینوں ہمشیر اس وقت اڈیالہ جیل دھاگل ڈی ایچ اے گیٹ کے سامنے اپنی عوام کے ساتھ موجود ہیں اور پرامن طور پر قرآن خانی کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں اور انہیں اندھیرے میں کھڑا کیا جاتا ہے ہمیں یہ منظور نہیں کہ کسی کارکن کو تکلیف پہنچے ہم… pic.twitter.com/Q2YJXeeEJY
— Agha Sheikh Sarwar (@Agha_Sarwar804) January 20, 2026
عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں اور انہیں اندھیرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ منظور نہیں کہ کسی کارکن کو تکلیف پہنچے ہم یہاں پرامن طریقے سے قرآن پاک کی تلاوت کے لیے بیٹھے ہیں، اگر کسی کو قرآن پڑھنے سے خوف ہے تو ہم انشااللہ اپنا مقصد پورا کریں گے۔
عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلا کی بھی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔
عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار
وکلا بھی اڈیالہ پہنچ گئے pic.twitter.com/a7avpdRiIE— Farid Malik (@FaridMalikPK) January 20, 2026
واضح رہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور کچھ عرصے سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔














