حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مشتمل ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

مذاکراتی کمیٹی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان بات چیت کے لیے تیار ہیں اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف مجھے اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بدھ 24 مئی کے روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دوں گا جو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہے؟ عمران خان بھی جلا وطنی اختیار کریں گے؟

یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم با اختیار لوگوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں ہماری پی ڈی ایم کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ڈی ایم نہیں ’با اختیار لوگوں‘ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں: عمران خان

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp