امریکی اسٹاک مارکیٹ کے 3 بڑے اشاریے منگل کو 3 ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ کا شکار ہوئے، جس کی وجہ صدر ٹرمپ کی یورپی ممالک کے لیے اضافی ٹیریف کی دھمکی اور عالمی سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور کینیڈا کے طیارے جلد گرین لینڈ پہنچیں گے، مشترکہ دفاعی کمانڈ کا اعلان
منگل کو وال اسٹریٹ کے 3 اہم اشاریے ڈاؤ جونز، ایس این پی 500 اور نیسڈک نے حالیہ تین ماہ کی سب سے بڑی یومیہ کمی دیکھی۔ ایس این پی 500 میں 2.06 فیصد، نیسڈک میں 2.39 فیصد اور ڈاؤ جونز میں 1.76 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں ایس این پی اور نیسڈک 50 روزہ اوسط سے نیچے آگئے۔
مارکیٹ کی یہ گراوٹ صدر ٹرمپ کی گرین لینڈ خریدنے کے منصوبے کے تحت یورپی مصنوعات پر اضافی ٹیریف کے اعلان کے بعد ہوئی۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور برطانیہ کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیریف لگے گا، جو یکم جون سے 25 فیصد ہو جائے گا۔ اس اعلان نے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی اور مارکیٹ میں وسیع فروخت کا سبب بنی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ڈنمارک نے گرین لینڈ میں مزید فوجی تعینات کر دیے
مارکیٹ کے خطرے کے رجحان کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ یو ایس ٹریژریز پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ بِٹ کوائن میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوا اور تقریبا 20.6 بلین شیئرز کا لین دین ہوا، جو پچھلے 20 دنوں کی اوسط 17.01 بلین سے زیادہ ہے۔
جاپان کے بانڈ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نے عالمی مارکیٹس پر اثر ڈالا، جس سے یورپی اور امریکی حکومت کے بانڈز کی قیمتوں میں کمی اور سود کی شرحوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
The "Sell America" trade just arrived. S&P 500 down 2%, Nasdaq down 2.4%, and $BTC testing $88k.
The catalyst? The Greenland Tariff standoff.
Here is how investors should interpret today’s volatility. 🧵 pic.twitter.com/2ErdGqRu2P
— Blooming Umoren (@BloomingUmoren) January 21, 2026
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں اور آنے والے اقتصادی اعداد و شمار اور کمپنیوں کی آمدنی کے اعلانات سرمایہ کاروں کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ بین الاقوامی ٹیریف کے خدشات عالمی مالیاتی مارکیٹ میں فوری اور بعض اوقات غیر متوقع ردعمل پیدا کر سکتے ہیں۔













