قتل کی دھمکیوں پر واشنگٹن اور تہران آمنے سامنے، جنگ کے بادل منڈلانے لگے

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر تہران کبھی بھی امریکی صدر کو قتل کرنے میں کامیاب ہوا تو ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یہ بیان نیوز نیشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے ایران کی جانب سے ان کی جان کو لاحق مبینہ خطرات کے حوالے سے سوال پر 79 سالہ امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے ’انتہائی واضح ہدایات‘ دی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، اگر کچھ بھی ہوا تو وہ انہیں زمین کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

اس بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک کے اعلیٰ رہنما کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔

اس سے قبل منگل ہی کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لاحق ممکنہ خطرات کے تناظر میں ایرانی جنرل ابو الفضل شکارچی نے امریکی صدر کو سخت پیغام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل شکارچی نے کہا کہ ٹرمپ بخوبی جانتے ہیں کہ اگر ایران کے رہبر کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو تہران پیچھے نہیں ہٹے گا۔

’اگر ہمارے رہنما کی طرف جارحیت کا ہاتھ بڑھایا گیا تو ہم نہ صرف وہ ہاتھ کاٹ دیں گے بلکہ ان کی دنیا کو آگ میں جھونک دیں گے اور خطے میں انہیں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی۔‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو اس نوعیت کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ سال وائٹ ہاؤس واپسی کے فوراً بعد بھی انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ایران نے ایسا کوئی اقدام کیا تو وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کے لیے تیار، بڑی شرط رکھ دی

دوسری جانب ایران اس وقت اندرونی طور پر شدید بحران کا شکار ہے، 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے جاری سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد دیکھنے میں آیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے 4 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اور بعض اندازوں کے مطابق یہ 20 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’امریکا ایران کی طاقت کو سمجھنے میں ناکام‘

یہ مظاہرے گزشتہ دسمبر میں اس وقت شروع ہوئے جب ایران کی کرنسی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کے معاشی حالات، مہنگائی اور دہائیوں سے جاری جمہوری اصلاحات کی مزاحمت نے عوامی غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے۔

جلا وطن نوبیل امن انعام یافتہ شیرین عبادی سمیت ایرانی تارکینِ وطن اور عالمی برادری میں شامل کئی شخصیات نے تہران کی حکومت کے خلاف امریکی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

شیرین عبادی نے ایران کے سپریم لیڈر اور پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز کے خلاف ’انتہائی ہدفی پر مبنی اقدامات‘ پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

برطانیہ چین تعلقات: اسٹارمر کی پیش قدمی، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی