اتر پردیش کے 70 سالہ ونود کمار نے سوشل میڈیا پر اپنی معصوم اور دل کو چھو لینے والی و لاگ کے ذریعے دھوم مچا دی ہے۔ جب زیادہ تر لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد سکون کی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، ونود کمار نے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور نئے تجربات کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی۔
70 سالہ ونود کمار نے اپنا پہلا ویلاگ بنایا اور اپنی معصومیت اور سچائی سے نہ صرف لوگوں کے دل جیت لیے بلکہ صرف 47 گھنٹوں میں 22.2 ملین ویوز بھی حاصل کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ ستر سال کی عمر میں اپنا پہلا وی لاگ بنا رہا ہوں۔ اس کے بعد وہ بتاتے ہیں کہ انہیں و لاگنگ نہیں آتی، پھر بھی وہ کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنا وقت بامعنی طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا امید ہے آپ لوگوں کو یہ پسند آیا ہو گا۔
View this post on Instagram
صارفین نے ان کی ویڈیو کو سراہتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ عمر صرف ایک عدد ہے انکل۔ ایک اور نے کہا کہ لگے رہو انکل ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کوشش جاری رکھیں دادا جی، سیکھنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ جبکہ کئی لوگوں کو انہوں نے اپنے والدین اور دادا دادی کی یاد دلا دی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین بھی آپ جیسے ہیں۔ آپ نے دل خوش کر دیا۔










