امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا ذکر چھیڑ دیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نوبیل انعام کے لیے پھر مچل گئے، پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ دوبارہ چھیڑ دیا
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
انہوں نے کہاکہ میرے دور میں 8 جنگیں رکوائی گئیں، میں نے اقتدار سنبھال کر امریکا کی سرحدیں مضبوط کیں اور دنیا کی جنگیں رکوائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کر چکے ہیں۔
مئی 2025 میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کی تھی۔
مزید پڑھیں: یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ رکوانے کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ ان کو خراج تحسین پیش کیا، تاہم بھارت اس بات سے انکاری ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں کوئی کردار ادا کیا تھا۔













