عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان معیشت، خارجہ تعلقات اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں ترقی کررہا ہے، وزیراعظم

رپورٹ میں پاکستان کے لیے ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کی گئی ہے۔ فچ کے مطابق ملک میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی معیار کے حوالے سے گورننس کا اسکور کمزور ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد تک سرمایہ واپس ملنے کا امکان ہے۔

فچ نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم قرار دی ہے اور ڈیفالٹ کی صورت میں قرضوں کی اوسط سطح کی ریکوری کی توقع ظاہر کی ہے، جس کی وجہ حکومتی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کا زیادہ حجم ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی معیار کے حوالے سے حکومتی گورننس کا اسکور کمزور ہے، اور عالمی بینک کے گورننس انڈیکس میں پاکستان کی سطح صرف 22 فیصد ہے۔

مزید برآں حکومتی قرض اور سود کی ادائیگیوں میں کمی نہ ہونا، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، اور بیرونی مالی دباؤ میں اضافہ بھی ریٹنگ متاثر کرنے والے عوامل میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں مضبوطی، پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

فچ نے یاد دہانی کرائی کہ 15 اپریل 2025 کو پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بڑھا کر بی نیگٹو کردی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے