کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے ایک اسکول میں ایک فرار ہونے والا پالتو طوطی ایک کینڈیگارٹن کلاس میں داخل ہوکر ایک چھوٹی لڑکی کے سر پر بیٹھ گئی، جسے اسکول کے عملے نے پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں صدارتی انتخابات: بکری، بلی اور طوطا بھی مالکوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئے
اسٹ نوئل چابانیل کیتھولک اسکول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک طوطی کینڈیگارٹن کلاس میں داخل ہوئی اور ایک لڑکی کے سر پر 2 مرتبہ بیٹھی، پھر کلاس ٹیچر نے اسے پکڑ لیا۔
View this post on Instagram
اس کے بعد طوطی کو اسکول کے دفتر لے جایا گیا، جہاں اسے عارضی طور پر رکھا گیا جب تک کہ اس کے مالکان کا پتا نہ چل سکا۔ اسکول نے اسے اسٹورمی کا نام دیا، تاہم بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ فرار ہونے والی پالتو طوطی کا نام سنو تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا
اسکول حکام نے لکھا کہ سنو کے ساتھ وقت گزار کر ہمیں بہت خوشی ہوئی، کلاس روم کے دوروں سے لے کر دفتر میں رہنے تک ہم نے ہر لمحہ لطف اندوز کیا۔ ہم اسے جانے پر ضرور اداس ہیں، مگر دل خوش ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ واپس جاچکی ہے۔
View this post on Instagram














