وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کو ’نوسر باز‘ قرار دے دیا۔
حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر عطااللہ تارڑ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک تقریب میں شریک ہیں، جہاں ان کی آنکھ لگی ہوئی ہے۔
PMLN ministers asleep in meetings, inaugurating fake franchises, tagging fake AI posts, losing elections & defending rigging on the floor of parliament.
What does this tell you?
17 seat PMLN is obsolete, unpopular & unfit for governance in the 21st century..let alone reform! pic.twitter.com/jstLydW1Bp— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 21, 2026
حماد اظہر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وزرا اجلاسوں میں سوئے رہتے ہیں، جعلی فرنچائزز کا افتتاح کرتے ہیں، جعلی اے آئی پوسٹس کو ٹیگ کرتے ہیں، انتخابات ہارتے ہیں اور پارلیمنٹ کے فلور پر دھاندلی کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔ حماد اظہر کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ یہ صورتحال کیا ظاہر کرتی ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ 17 نشستوں والی مسلم لیگ (ن) متروک، غیر مقبول اور اکیسویں صدی میں حکمرانی کے قابل نہیں رہی، اصلاحات کی بات تو اس سے بھی آگے کی بات ہے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر جواب دیتے ہوئے لکھا، اتنی سی بات پر خوشی؟ کیا اب ہم آنکھ بھی نہیں جھپک سکتے؟ نوسر باز ہمیشہ نوسر باز ہی رہتا ہے۔
Thats all you’ve got bro? Buss? Itni choti khushiyan. What, we cant blink now? Once a fraudster, always a fraudster. https://t.co/ktoSg3iMi8
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 21, 2026
سوشل میڈیا صارفین وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور حماد اظہر کے ایک دوسرے کے بارے میں ریمارکس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔













