قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سفر ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔
سڈنی سکسرز نے بقیہ میچز کے لیے بابر اعظم کی عدم دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سڈنی سکسرز نے کہا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
Thank you, Babar 👑
Babar Azam has been recalled to join Pakistan’s national camp ahead of upcoming international fixtures.
He will be unavailable for the remainder of the BBL|15 Finals Series.
More info at https://t.co/XFOTpJiF9I 📲 pic.twitter.com/EOaLKZlLG0
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
بابر اعظم نے بھی اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا لیکن نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے مجھے ٹیم چھوڑنی پڑ رہی ہے۔ میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں اور سڈنی سکسرز کے فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔
A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp 🩷 pic.twitter.com/0vO0Nuokzw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے جس کی فاتح ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔













