واٹس ایپ کی بچوں کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرولڈ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے الگ اکاؤنٹ بنا سکیں گے، جس میں محدود خصوصیات اور سخت پرائیویسی کنٹرولز ہوں گے۔ کمپنی کا مقصد بچوں کی آن لائن حفاظت کو بڑھانا ہے اور نامعلوم رابطوں کے ساتھ غیر ضروری رابطے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس پرائیویسی انفارمیشن فیچر متعارف کرادیا

ویب بیٹا انفو کے مطابق اس سیکنڈری اکاؤنٹ میں والدین کو بچوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے معلومات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ کب نیا رابطہ شامل کیا جارہا ہے۔ تاہم واٹس ایپ یہ بھی واضح کر رہا ہے کہ تمام مواد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہے گا اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

اس فیچر کے تحت بچے کے اکاؤنٹ کو والدین کے اکاؤنٹ سے جوڑنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔ اس کے بعد والدین کو 6 ہندسوں کا پن بنانا ہوگا، جو بچوں کو غیر مجاز تبدیلیوں سے روکنے کے لیے استعمال ہوگا اور بچے کے اکاؤنٹ کے سیٹ اپ میں بھی ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے تحفظ کے لیے نیا سسٹم متعارف ،چیٹ جی پی ٹی کم عمر صارفین کی شناخت کرے گا

نئے فیچر میں بچوں کے اکاؤنٹ پر کئی پابندیاں ہوں گی۔ بچوں کو مواد کو پبلک طور پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وہ چینلز تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے اور چیٹس چھپانے کا اختیار بھی نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، اسے مستقبل کے اپ ڈیٹس میں تمام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟