اسلام آباد: امریکی یوم آزادی منانے کے لیے ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کر دیا

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی یوم آزادی منانے کے لیے ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ کا منفرد لمحہ، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون کا قرآنِ پاک پر حلف

پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے ‘لیٹ فریڈم رِنگ’ کے عنوان سے آج لنکن کارنر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریبِ رونمائی کے دوران فریڈم 250 لبرٹی بیل انیشی ایٹ کا سرکاری طور پر افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے مشہور زمانہ لبرٹی بیل کے اصل حجم کے موافق علامتی گھڑیال کی رونمائی کی جس کے ساتھ ہی امریکا کے 250ویں یوم آزادی کا جشن منانے اور امریکا کے قومی سفر اور عالمی اثر انگیزی میں امریکی سفارتکاری کے دیرپا کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریبات کے سلسلہ کا آغاز ہو گیا۔

ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں واقع لبرٹی بیل امریکی آزادی اور جمہوریت کی سب سے پائیدار علامتوں میں سے ایک ہے۔ 1752 میں ڈھالا گیا، یہ گھڑیال امریکی انقلاب میں اپنے تاریخی کردار کی وجہ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

امریکی تاریخ کے اہم سنگ میل عبور کرنے کے مختلف مواقع پر اس گھڑیال کو بجایا جاتا تھا، جس میں 1787ء میں امریکا کے آئین پر دستخط ہونا بھی شامل ہے۔ آج لبرٹی بیل آزادی، انصاف اور مساوات کے بنیادی امریکی نظریات کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا سے کیوبا تک، وینزویلا کے بعد کونسے ممالک امریکی حملے کا شکار ہوسکتے ہیں؟

تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل کی بطور قومی میراث اہمیت اور غلامی کے خاتمے سمیت تاریخ کے اہم لمحات کے ساتھ اُس کے تعلق کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ لبرٹی بیل امریکی آزادی کی ایک نمایاں علامت ہے۔ ‘اس موقع پر یہاں لنکن کارنر میں ہماری موجودگی اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں پر ریاستہائے متحدہ امریکا سے متعلق معلومات اور آزادی اظہارِ رائے سمیت امریکی اقدار کے حوالے سے تعلیم کو فروغ دیا جاتا ہے’۔

ناظم الاُمور نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں فلاڈیلفیا سے ذاتی طور پر تعلق رکھنے والے امریکی سفارتکاروں کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ‘لیٹ فریڈم بیل رِنگ’ کی مہم کے سلسلے میں آزادی گھڑیال سے مماثلت رکھنے والے پندرہ علامتی گھڑیال پاکستان بھر میں موجود لنکن کارنرز میں تقسیم کیے جائیں گے اور مقامی مصوروں اور رضاکار طالب علموں کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ ‘میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے’ کے عنوان سے لبرٹی بیل پر رنگ کریں۔

CDA Speech

ان تخلیقی تشریحات کو جو ‘آزادی’ کے وسیع تر نظریات کی عکاس ہوں گی، آئندہ موسم گرما میں پاکستان میں امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

پاکستانیوں کی آوازوں اور صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ ایک یادگار ویڈیو بھی شئیر کرے گا جس میں ان سجے ہوئے گھڑیالوں کو نمایاں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے