ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور برفباری، آج موسم کیسا رہے گا؟

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارش اور برفباری کے بعد جمعرات کو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید سردی کی لہر پھیل گئی۔

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق ملک کے تمام صوبوں اور شمالی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

پی ایم ڈی کے مطابق ناران، کاغان، مری، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، گلیات، نیلم ویلی، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں شدید بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد اور پنجاب میں راولپنڈی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی کیفیت جاری ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ سندھ میں موسم سرد ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہا ہے جو بالائی علاقوں میں جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بلند علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

جمعہ (آج) کو بھی بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اسی طرح کے موسمی حالات متوقع ہیں، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش رپورٹ ہوئی۔ پاراچنار میں 88 ملی میٹر، جیکب آباد اور سکھر میں 10، خضدار میں 12 اور بھکر میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام، کوئٹہ اور پاراچنار میں دو انچ تک برفباری ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، گُپس، اسکردو، بگروٹ اور پاراچنار میں منفی 5 جبکہ کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بالائی علاقوں میں شدید برفباری، قومی شاہراہیں کھلی رکھنے کے احکامات جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، خصوصاً برفباری اور بلند علاقوں کی جانب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جہاں سفر ناگزیر ہو وہاں سنو چینز کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو حرارت کے مناسب انتظامات، گرم کپڑوں اور محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست کرنے، خاص طور پر کمزور طبقات کے تحفظ پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ مقامی آبادی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور متعلقہ مقامی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے