امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے 22 جنوری 2025 کو اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے واشنگٹن ڈی سی واپس روانہ ہو رہے ہیں اور انہوں نے سالگرہ کے موقع پر خاتونِ اول کے ساتھ عشائیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فرحان سعید نے شادی کی 9ویں سالگرہ پر عروہ حسین کے لیے گانا ریلیز کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ، جو امریکا کے 45ویں اور 47ویں صدر ہیں، نے 1998 میں نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ماڈل میلانیا کناس سے ملاقات کی تھی۔ دونوں کی شادی 22 جنوری 2005 کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں واقع ایپسکوپل چرچ آف بیتھیسڈا بائے دی سی میں ہوئی، جس میں 350 مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ بعد ازاں مارا لاگو میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔
شادی کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے معروف فیشن ڈیزائنر کرسچین ڈائر کا تیار کردہ تقریباً ایک لاکھ ڈالر مالیت کا عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں 13 فٹ طویل ٹرین اور 16 فٹ لمبا گھونگھٹ شامل تھا۔ اس لباس پر نفیس کڑھائی اور موتیوں کا کام کیا گیا تھا جسے تیار کرنے میں مبینہ طور پر 500 گھنٹے سے زائد وقت لگا۔
Happy 21st anniversary, President Donald J. Trump and First Lady Melania Trump! ❤️ pic.twitter.com/SqjPe7RvlW
— The White House (@WhiteHouse) January 23, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارا لاگو کے ڈونلڈ جے ٹرمپ بال روم کو 10 ہزار پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کو کیویار اور کرسٹل شیمپین پیش کی گئی۔ عشائیے میں نفیس پکوان شامل تھے اور تقریب کی سجاوٹ کریم اور سنہری رنگوں کے امتزاج سے کی گئی تھی۔
خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی حالیہ بیسٹ سیلر یادداشت ’میلانیا‘ میں شادی کے دن کے احساسات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ شادی نہایت شاندار تھی، مگر ان کے دل میں وہی جذبات تھے جو ہر دلہن اپنے خاص دن پر محسوس کرتی ہے، اور ان کی توجہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ محبت اور عزم کے جشن پر مرکوز تھی۔
یہ بھی پڑھیے: فرحان سعید نے شادی کی 9ویں سالگرہ پر عروہ حسین کے لیے گانا ریلیز کردیا
اس جوڑے کے ہاں ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے، جو 20 مارچ 2006 کو نیویارک میں پیدا ہوا۔ 19 سالہ بیرن اس وقت نیویارک یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور واشنگٹن ڈی سی کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
ادھر میلانیا ٹرمپ اس ماہ کے آخر میں اپنی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’میلانیـا‘ ریلیز کرنے جا رہی ہیں، جس میں ان کی زندگی کے اہم مراحل، صدارتی حلف برداری سے قبل کے 20 دن، ٹرمپ ٹاور، مارا لاگو اور وائٹ ہاؤس کے پس منظر کی جھلکیاں شامل ہوں گی۔














