توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا پر پابندی

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی نے نوٹس کے اجرا کے باوجود توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کی سروس کو محدود کرتے ہوئے آن لائن انسائکلوپیڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ تعمیل میں مزید تاخیر کی صورت میں اسے پاکستان میں بلاک کردیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کر کے توہین آمیز مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن عدم تعمیل کے پیش نظر مذکورہ پلیٹ فارم کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع فراہم کیا گیا تاہم نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم کی تعمیل کی گئی اور نہ ہی ان کا کوئی ذمہ دار اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

پی ٹی اے نےکہا ہے کہ وکی پیڈیا کی جانب سے توہین آمیز مواد بلاک کیے جانے یا ہٹائے جانے کی صورت میں اس کی سروس پر سے پابندی اٹھانے پر غور کیا جاسکتا ہے بصورت دیگر یہ پلاٹ فارم ملک میں مکمل بلاک کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا