ٹرمپ کے افغان جنگ سے متعلق بیان پر برطانیہ میں شدید ردعمل کا طوفان

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان جنگ میں نیٹو افواج کے کردار سے متعلق بیان پر برطانیہ میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزیر صحت اسٹیفن کنوک نے ٹرمپ کے دعوے کو  مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور دیگر اتحادی ممالک ہمیشہ امریکا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بات کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اگر امریکا کو ضرورت پڑی تو نیٹو اس کے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغانستان میں نیٹو افواج محاذِ جنگ سے کچھ پیچھے رہیں۔

برطانوی وزرا کا سخت ردعمل

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت اسٹیفن کنوک نے کہا کہ یہ دعویٰ حقیقت سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے افغانستان میں جان دینے والے برطانوی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی افواج حب الوطنی، جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کی اعلیٰ مثال ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان جنگ میں 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ایملی تھورن بیری نے ٹرمپ کے بیان کو ان فوجیوں کی قربانیوں کی  کھلی توہین قرار دیا۔ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ سر ایڈ ڈیوی نے کہا کہ انہیں یہ حق کس نے دیا کہ وہ ان کی قربانیوں پر سوال اٹھائیں؟

وزیراعظم ٹرمپ سے بات کریں گے

اسٹیفن کنوک نے کہا کہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اس معاملے پر صدر ٹرمپ سے براہِ راست بات کریں گے اور واضح کریں گے کہ برطانیہ اپنی افواج پر فخر کرتا ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کا دکھ

ولیم ایلڈرج کی والدہ لوسی ایلڈرج، جن کے 18 سالہ بیٹے کی افغانستان میں بم دھماکے میں موت ہوئی تھی، نے کہا کہ ٹرمپ کے الفاظ انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہم یہ صدمہ زندگی بھر جھیلتے ہیں، اور ہمارے پیارے بالکل اگلی صفوں میں تھے۔

فوجی اور سیاسی حلقوں کی مذمت

افغانستان میں خدمات انجام دینے والے قدامت پسند رکن پارلیمنٹ بین اوبیس-جیکٹی نے بھی ٹرمپ کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ سابق شیڈو وزیر انصاف رابرٹ جینرک نے اسے غلط اور توہین آمیز کہا۔

یورپ کے دیگر ممالک کا ردعمل

ڈچ وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل نے ٹرمپ کے دعوے کو  جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی افواج نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ساتھ خون بہایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ دوبارہ دہرایا گیا تو حقیقت بھی بار بار بیان کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا نے اکتوبر 2001 میں افغانستان پر حملہ کیا تھا، جب 9/11 حملوں کے بعد نیٹو نے پہلی اور واحد بار آرٹیکل 5 نافذ کیا، جس کے تحت ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

2021 میں امریکی انخلا تک اتحادی افواج کے 3,500 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جن میں 2,461 امریکی تھے امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ کی تھیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے