شوہر کی موت کے لیے ذائقے دار بریانی کی تیاری، پوسٹ مارٹم نے بیوی کو کیسے پکڑوایا؟

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رات کے کھانے میں بریانی عام طور پر خوشی کا باعث بنتی ہے، مگر بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص کے لیے یہی بریانی آخری کھانا ثابت ہوئی۔

چلوور گاؤں میں پیاز کے ایک تاجر نے دن بھر کی تھکن کے بعد گھر آ کر کھانا کھایا، جو اس کی بیوی نے خوشبودار بریانی کی صورت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  2 بیویوں کے شوہر نے ’لائیو اِن پارٹنر‘ کو قتل کر کے لاش جلادی

مذکورہ جوڑا 2007 سے شادی کے بندھن میں تھا، بیوی نے اپنی تیارکردہ بریانی میں تقریباً 20 نیند کی گولیاں ملا دی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ مبینہ تعلق تھا اور وہ اپنے شوہر کو اس تعلق میں رکاوٹ سمجھتی تھی۔

ایک ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش میں خاتون نے اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

18 جنوری کو اس ضمن میں تیار کی گئی خواب آور بریانی شوہر کو کھلا دی گئی۔

رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے جب وہ بے ہوش ہو گیا تو خاتون کا ساتھی، جو پہلے سے موقع پر موجود تھا، گھر میں داخل ہوا۔

مزید پڑھیں: خوشاب: بڑی بہن نے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا

اس نے تاجر کے سینے پر بیٹھ کر اسے دبوچ لیا جبکہ خاتون نے تکیے سے اس کا منہ بند کر دیا۔

موت کی تصدیق کے بعد مرد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون پوری رات لاش کے پاس بیٹھی رہی۔

صبح اس نے شور مچایا اور دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور، سابق ایکسائز آفیسر رانا آفتاب احمد قتل، پولیس نے 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

تاہم رشتہ داروں نے مقتول کے کان کے قریب سوکھے ہوئے خون کے دھبے اور جسم پر چوٹوں کے نشانات دیکھ کر شک ظاہر کیا۔

پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا تو معلوم ہوا کہ موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھی۔

جس کے بعد خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے