آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سانحہ گل پلازہ کے شہدا کی یاد اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔
تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی، معروف فنکار شاہد رسام، ہما میر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، فنکار، ادیب اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
صدر آرٹس کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا، جس میں گل پلازہ کے بے گناہ لوگ جان سے گئے۔ شہیدوں کو یاد رکھنا آرٹس کونسل کی روایت ہے، آج ہم ان کی یاد میں شمعیں روشن کر رہے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و آرکائیو سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت دردناک واقعہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، ہم شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں:اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات
تقریب میں شریک افراد نے شہدا کے لیے دعائیں کیں اور اہلِخانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔













