پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظور کر لیا گیا، جس کے تحت بیوی، بچوں، بزرگ افراد، معذور اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے دیگر افراد کے حقوق اور تحفظ کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں
قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا، جذباتی یا نفسیاتی اذیت پہنچانا، جسمانی تکلیف کی دھمکی دینا یا کسی بھی قسم کا جنسی یا معاشی استحصال کرنا جرم شمار ہوگا۔
بریکنگ: بیوی کو طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر 3 سال قید ہو گی، گالی دینے، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہو گا، بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کو ساتھ رکھنا بھی جرم قرار، بیوی کو stalk کرنے پر بھی سزا ہو گی۔ پارلیمنٹ سے قانون منظور pic.twitter.com/O5AYvKU3Wj
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) January 23, 2026
ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2026 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کا اطلاق ہوگا۔
مزید پڑھیں: نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟
یہ قانون وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر لاگو ہوگا اور اس کا مقصد گھریلو اور سماجی ماحول میں موجود خطرات سے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ گھر کے ہر فرد کی عزت نفس اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔













