پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی کی، اب پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرےگی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، کیا آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ دوسری ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلوں کے پابند ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے الگ الگ قوانین سمجھ سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی، پاکستان اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر کرےگا۔
چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ دُہرا معیار اختیار نہیں کر سکتے، بنگلہ دیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اسے ہر صورت ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پہلے حکومت اپنا فیصلہ بتا دے، اس کے ہعد ہمارے پاس پلان، اے، بی اور سی تیار ہیں، کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے متبادل وینیو کی درخواست کی تھی، جو آئی سی سی کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے، اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع دیا جائےگا۔













