لاہور آتشزدگی: مریم نواز کا بروقت کارروائی کرکے انسانی جانیں بچانے پر ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور گلبرگ میں انڈیگو پلازہ میں آتشزدگی پر بروقت قابو پانے اور انسانی جانے بچانے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو خراج ٹھسین پیش کیا ہے۔

گلبرگ انڈگو ٹاور میں آتشزدگی کے واقعے میں 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محصور افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے حفیظ سینٹر میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، حفاظتی اقدامات پر سوالات

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بروقت اور کوئیک رسپانس کی قیادت کر کے صوبے کو بڑے نقصان سے بچایا، وزیر اعلیٰ کے حکم پر صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، چیف سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جب تک آپریشن مکمل نہ ہو اور ایک ایک شخص بحفاظت نہ نکالا جائے، پوری ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے عمارت کی مکمل انسپکشن بھی جاری ہے تاکہ دوبارہ کسی خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی: کیا یہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ بچوں کی کارستانی ہے؟

پنجاب کے جدید فائر ہائیڈرنٹس نے اس واقعے میں اہم کردار ادا کیا اور منٹوں میں آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی، جسے وزیر اعلیٰ نے ایک کامیاب امتحان قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوری ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 180 زندگیوں کا بچ جانا محض اتفاق نہیں بلکہ سیف پنجاب کے وژن اور فعال ہائیڈرنٹ سسٹم کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے