ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار
ترجمان ایف آئی سے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں ملوث خاتون سیدہ اسبہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمہ نے شہری کو ناروے بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے وصول کیے، خاتون کے خلاف ایف آئی اے کراچی زون کو متعدد شکایات موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
ملزمہ ایف آئی اے کو کسی قسم کا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہی، ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔














