پی ڈی ایم کی حکومت اخلاقیات نام کی کسی چیز سے واقف نہیں، عمران خان

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر پولیس کے چھاپے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں، پی ڈی ایم کی حکومت اللہ کے غضب سے ڈرے جِسے وہ اپنے فسطائی اقدامات سے دعوت دے رہی ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کے لیے کی جانے والی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ان کی ضعیف والدہ اور ہمشیرہ معذوری کے باعث اس رہائشگاہ میں مقیم ہیں، ان کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا اب تک کے اقدامات سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت اخلاقیات نام کی کسی چیز سے واقف نہیں مگر کم از کم اللہ کے غضب سے تو ڈرے جِسے وہ اپنے فسطائی اقدامات کے ذریعے دعوت دے رہی ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر رات کو چھاپے مارے گئے۔ ہم آج تاریک دور میں جی رہے ہیں جہاں آئین کی خلاف ورزی کی گئی اور عدالتی فیصلوں کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ کے گھروں کو توڑا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، میڈیا کا منہ چڑایا گیا، ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب