پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئر آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی بیس پرائسز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل الیون کے پلیئر آکشن سے متعلق تفصیلی ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

پی ایس ایل سیزن 11 کی پلیئر آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگی، جس میں کھلاڑیوں کی بیس پرائس اور بولی پاکستانی روپے میں لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی: 7ویں ٹیم حیدر آباد175 کروڑ، 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت

اعلامیے کے مطابق ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، دوسری کیٹیگری کی بیس پرائس 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ تیسری کیٹیگری کی بیس پرائس 1 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح چوتھی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہر فرنچائز کے لیے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا لازم ہوگا۔ اسکواڈ میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے، جبکہ پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔

 ہر ٹیم کے لیے 2 انڈر 23 ان کیپڈ کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا ضروری ہوگا، جبکہ انڈر 23 کھلاڑی کی پلیئنگ الیون میں شمولیت بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ آکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو 2 سالہ معاہدہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کا مکمل نام سامنے آگیا

پی سی بی نے فرنچائزز کو ایک غیر ملکی کھلاڑی براہ راست سائن کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے، جس سے ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مزید مضبوط بنانے میں سہولت حاصل ہوگی۔

ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ پلیئر آکشن ماڈل نہ صرف کھلاڑیوں کیلئے بہتر مالی مواقع فراہم کرے گا بلکہ لیگ کو زیادہ مسابقتی اور شفاف بھی بنائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے آکشن سسٹم کے لیگ پر مرتب ہونے والے مثبت اور دور رس اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے موجودہ مرحلے کو پی ایس ایل کا نیا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ آکشن سسٹم کھلاڑیوں کی بھرتی کے عمل کو جدید بناتا ہے، شفافیت اور برابری کو فروغ دیتا ہے اور لیگ کی مجموعی کشش میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سے قبل ’ملتان سلطانز‘ کی نیلامی کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے دوران ملنے والا فیڈبیک آئندہ ماہ ہونے والے آکشن کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے لیگ میں مزید جوش و خروش دیکھنے میں آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟