پشاور کے مرکزی علاقوں میں شامل ایک اہم اور بڑا علاقہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے۔
صاف پانی کی عدم دستیابی، بجلی اور گیس کی غیر مستحکم فراہمی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں یہاں کے بنیادی مسائل کی واضح مثال ہیں۔
مختلف ادوار میں تمام حکمران جماعتیں اقتدار میں رہیں، مگر اس علاقے کی حالت میں کوئی قابل ذکر بہتری نہیں آئی، جس کے باعث پشاور کے شہری صوبائی حکومت سے نالاں ہیں۔ مزید جانیے عشا اسلم کی اس رپورٹ میں۔












