غزہ: اسرائیلی  فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 4 زخمی

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

مقامی طبی حکام کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے طفاح کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں 41 سالہ شخص اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل غزہ سٹی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی چھت پر اسرائیلی ڈرون دھماکے سے پھٹا، جس کے نتیجے میں قریبی سڑک پر موجود 4 شہری زخمی ہو گئے۔

امریکی ایلچیوں کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ہفتے کے روز اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی، جس میں بنیادی طور پر غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اسٹیو وٹکوف کے مطابق ملاقات مثبت رہی اور آئندہ اقدامات اور خطے سے متعلق اہم امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

غزہ میں جنگ اس حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر کیا، جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 71 ہزار سے زائد افراد، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 480 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 8 عرب اسلامک ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت کا خیرمقدم، مشترکہ اعلامیہ جاری

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں اس کے 4 فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق غزہ سے متعلق منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جس کے تحت اسرائیل سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ مزید علاقوں سے اپنی فوج واپس بلائے گا، جبکہ حماس سے غزہ کے انتظامی کنٹرول سے دستبردار ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

ادھر خان یونس میں ہفتے کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کی نماز جنازہ میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای اور پاکستان کے بعد ترکیہ کا بھی ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کا فیصلہ

ناصر اسپتال کے مردہ خانے کے باہر خصوصی دعاؤں کے بعد میت کو سپرد خاک کیا گیا، جہاں لواحقین نے جنگ بندی کی صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی