بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 9 بھارتی افسران اچانک فرار، تحقیقات شروع

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع رامپال میں قائم میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ میں تعینات 9 بھارتی افسران بغیر پیشگی اطلاع اور اجازت کے اچانک ملک چھوڑ کر بھارت واپس روانہ ہو گئے، جس پر پاور پلانٹ انتظامیہ میں تشویش پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا

یہ افسران بھارت کی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن سے ڈیپوٹیشن پر بنگلہ دیش بھارت مشترکہ پاور منصوبے میں خدمات انجام دے رہے تھے اور سینیئر انتظامی عہدوں پر فائز تھے۔ پاور پلانٹ حکام کے مطابق افسران نے نہ تو کسی قسم کی سرکاری اجازت لی اور نہ ہی روانگی سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

رامپال پاور پلانٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر انوار العظیم کے مطابق ہفتے کی صبح مقررہ وقت پر افسران اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، جس کے بعد کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ بنگلہ دیش چھوڑ چکے ہیں، بعد ازاں رابطہ کرنے پر افسران نے سیکیورٹی خدشات کو اپنی روانگی کی وجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

تاہم پاور پلانٹ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلانٹ پر فوج، پولیس اور انصار اہلکاروں پر مشتمل 4 سطحی سیکیورٹی نظام موجود ہے اور اب تک کسی قسم کے خطرے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، معاملہ اعلیٰ حکام کو رپورٹ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے سنجیدہ تحقیقات جاری ہیں۔

واپس جانے والے بھارتی افسران میں جنرل منیجر پرتیم برمن، بسواجیت منڈل اور این سوریا پرکاش رائے، اسسٹنٹ جنرل منیجر کیشابا پالاکی اور پپو لال مینا، ڈپٹی جنرل منیجر سریہ کانتا منڈیکر، سریندر لمبا اور انیربن ساہا جبکہ چیف فنانشل آفیسر ایمانوئل پونراج دیوراج شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

پلانٹ انتظامیہ کے مطابق افسران کی غیر موجودگی کا انکشاف ہفتے کی صبح ناشتے کے وقت ہوا، جس کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر رام ناتھ پجاری نے تصدیق کی کہ تمام افسران بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت جا چکے ہیں، بھارتی افسران علیحدہ علیحدہ اپنی ذاتی گاڑیوں میں روانہ ہوئے اور ست کھیرہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔

بنگلہ دیشی حکام نے اس اچانک روانگی کو پراسرار قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قبل کسی بھی افسر کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت سامنے نہیں آئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی