ملک کے کن حصوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آج سے پیر تک ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور درمیانی سے شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

اسی دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بارش کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے اہم شہروں کے درجۂ حرارت درج ذیل ہیں:
اسلام آباد 6، لاہور 9، کراچی 13، پشاور 8، کوئٹہ اور مری منفی ایک، گلگت منفی 2 اور مظفرآباد 2 ڈگری سینٹی گریڈ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘