پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک آج ایک اہم ملاقات کی، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ممکنہ آپشنز پر غور

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔

محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مابین حالیہ صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون لاگو کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی میزبانی قبول نہیں کی تھی، جس کے بعد اسے متبادل وینیو فراہم کیا گیا۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا، مگر آئی سی سی نے انہیں متبادل وینیو دینے کے بجائے ورلڈکپ سے خارج کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو شمولیت کے عوض حاصل ہونے والی رقم بھی نہیں ملے گی، تاہم بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی صورت میں نقصان زیادہ بھارت کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا ممکنہ بائیکاٹ، کیا آئی سی سی پاکستان کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی