قائمہ کمیٹی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر خواجہ اظہار اور شہلا رضا میں گرماگرمی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات، اسکروٹنی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملات پر اجلاس میں بحث و تمحیص کی، جس دوران ارکان اسمبلی کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھی گئی۔

شیخ آفتاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد، اولمپینز شہباز سینیئر، سمیع اللہ اور شہناز شیخ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن پر غیر جانبدار عبوری صدر مقرر کرکے شفاف انتخابات کروائے جائیں، شہلا رضا

اجلاس کے دوران ارکان قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور شہلا رضا کے درمیان شدید گرما گرمی ہوگئی۔

خواجہ اظہار الحسن نے الزام عائد کیاکہ ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کراچی کی نجی کمپنی کی نمائندگی کررہی ہیں، جبکہ کسی رکن اسمبلی کو نجی کمپنی کی حمایت یا نمائندگی کا حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جن افراد پر پابندی لگائی گئی وہی اس کمپنی کے اسٹیک ہولڈرز ہیں اور یہ معاملہ ایک ایسوسی ایشن اور نجی کمپنی کے درمیان تنازع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نجی کمپنی ایکٹ کے تحت قائم ہے اور اگر ضرورت ہو تو اسی قانون کے تحت الگ فیڈریشن قائم کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر شہلا رضا نے مؤقف اختیار کیاکہ طارق بگٹی کو فیڈریشن کے انتخابات کرانے کا اختیار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے خود صدر بننے کو ترجیح دی اور من پسند ہاکی کلبز کو رجسٹر کروایا۔

اجلاس میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بریفنگ دی کہ پی ایچ ایف نے 1100 ہاکی کلبز کو پورٹل پر رجسٹر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکروٹنی کے آغاز پر 19 اضلاع میں صرف 5 ہاکی کلب موجود تھے جبکہ اسلام آباد میں کوئی بھی کلب تمام قواعد پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسپورٹس بورڈ منصفانہ اسکروٹنی کروائے گا۔

اجلاس میں مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مؤقف کو تسلیم نہیں کریں گی، جس پر خواجہ اظہار الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت کا اجلاس نہیں، اور جو فیڈریشن کو سننا نہیں چاہتے، وہ اجلاس چھوڑ سکتے ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ یہ کوئی مچھلی منڈی نہیں، کمیٹی کے وقار کا خیال رکھا جائے۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے بتایا کہ کمیٹی کے احکامات کو تسلیم کیا گیا ہے اور ہاکی کلبز کی اسکروٹنی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔

رانا مجاہد نے مزید کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہاکی کلب ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں رکن کمیٹی عقیل انجم خان نے کہاکہ شفاف اور فیئر انتخابات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس کی کنوینیئر مہرین بھٹو ہوں گی جبکہ خواجہ اظہار الحسن اور عقیل انجم اس کے ممبران ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے 3 رکنی سب کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی