سنجرانی۔بزنجو ملاقات: بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی انضمام کی تردید

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلٰی بلوچستان اور کے مرکزی صدر میر عبدالقدوس بزنجو اور سے ایک اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا ہے۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کی زیر گردش افواہوں کی سختی سے تردید بھی کی ہے۔

سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینیٹر کہدہ بابر کے ہمراہ دونوں رہنماؤں کی طویل دورانیہ کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور و خوض سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی آزاد اور مستحکم حثیت میں حصہ لے گی تاہم حالات اور انتخابی ماحول کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن رکھا جائے گا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی اور کثیر عوامی حمایت کی حامل سیاسی جماعت ہے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی ضلع اور یونین کونسل سطح تک تنظیم نو کی جائے گی۔ کارکن پارٹی کااثاثہ ہوتے ہیں لہذا ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی اعتماد میں لینے سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی متحرک و فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp