بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، احتجاجی ریلیاں، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے خلاف یومِ سیاہ منایا۔

آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پُرامن مگر بھرپور عوامی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی احتجاج اور ہڑتال کرکے بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

آزاد کشمیر بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کرتے ہوئے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آزادی کے مطالبے کو دہرایا۔

ریلیوں کے دوران شرکا نے واضح طور پر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی قابض نظام نہ تو کسی قانونی اور نہ ہی اخلاقی جواز کا حامل ہے اور وہ بندوق کے سائے میں چلنے والی حکمرانی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے اور بھارتی مظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

شرکا نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ان کا آئینی اور سیاسی حق چھین لیا، اور کشمیری عوام پر بے تحاشہ ظلم و جبر کیا گیا۔ اس کے باوجود بھارت یوم جمہوریہ منا کر خود کو جمہوری ملک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو شرکا کے مطابق سراسر غیر جمہوری اقدام ہے۔

عوام نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے سوال کیاکہ کیسے ایک فاشسٹ، ظالم اور دہشتگرد ملک کو جمہوری کہا جا سکتا ہے۔

شرکا نے مزید کہاکہ بھارت میں بسنے والے ہندو بھی غیر محفوظ ہیں اور وہ بھی خالصتان کے نعرے بلند کر رہے ہیں، جو بھارت کی اندرونی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس سے بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

یہ عوامی سرگرمیاں کشمیری عوام کے اجتماعی شعور اور ان کے حق خودارادیت پر قائم رہنے کی علامت ہیں۔

شرکا نے کہاکہ بھارت اپنے ناپاک اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے سیاسی، آئینی اور انسانی حقوق سلب کر چکا ہے، لیکن وہ اسے دنیا کی نظروں سے چھپا نہیں سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی