پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید لیپ ٹاپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔
لیپ ٹاپ پورٹل اوپن ہو چکا ہے، سرکاری اور نجی جامعات کے تمام اہل طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں.
65% marks or above can apply
Apply now: https://t.co/22Lf3lixks
Closing date Feb 15, 202— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) January 26, 2026
اہلیت کا معیار
اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ طلبا و طالبات پنجاب کے کسی بھی ضلع کے رہائشی ہوں۔
پروگرام میں بی ایس کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے طلبہ پبلک یونیورسٹی یا کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹی، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز سے درخواست دے سکتے ہیں۔
تعلیمی معیار:
• پبلک یونیورسٹی یا کالج کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
• پبلک میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کم از کم 80 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
• ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
• نرسنگ کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
مزید پڑھیں: لاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کیے ایک بھی سفارش پر نہیں دیا، وزیر اعظم شہبازشریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب
درخواست دینے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے طلبہ آفیشل پورٹل cmlaptophed.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
آخری تاریخ:
اس پروگرام میں درخواستیں 15 فروری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔














