اسپین کے شہر بارسلونا میں ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے نمائندگان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لیے قیمتی اثاثہ اور معیشت کے معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ اور معیشت کے معمار ہیں، وفاقی وزیرِ قانون
اسپین کے شہر بارسلونا میں ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے نمائندگان اور عہدیداران نے شرکت کی۔@asifbashirch @AzamNazeerTarar pic.twitter.com/X8sJ2rcrvH
— Media Talk (@mediatalk922) January 26, 2026
کنونشن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل مراد علی وزیر اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔














