یو اے ای کا یمن سے انخلا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنیاد ثابت ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یمن سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انخلا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنیاد ثابت ہوگا، جو خطے کے استحکام میں مددگار ہوگا۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت، شاہ سلمان کی قیادت پر اظہار اعتماد

پولینڈ کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ یمن کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ’اختلافِ رائے‘ موجود رہا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ سعودی عرب ہمیشہ یو اے ای کے ساتھ ایک مضبوط اور مثبت تعلقات کا خواہاں رہا ہے، کیونکہ وہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اندر ایک اہم شراکت دار ہے، اور یہ تعلقات خطے کے استحکام کا ایک اہم عنصر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یمن کے معاملے پر واضح طور پر اختلافِ رائے رہا ہے، تاہم اب یو اے ای نے یمن سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اگر واقعی یو اے ای مکمل طور پر یمن کے معاملے سے الگ ہو جاتا ہے تو پھر سعودی عرب اس کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

مزید پڑھیں: یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہاکہ یہی قدم اس بات کی بنیاد بنے گا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں اور یہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں کام کرتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی