امریکا میں ایک تاریخی سرمائی طوفان کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید برفباری، برفانی بارش اور خطرناک سردی نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے۔ طوفان کے نتیجے میں 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 8 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔
A winter storm has pummelled the US, knocking out power to a million homes, and grounding thousands of flights. And authorities say there could be worse to come pic.twitter.com/a7LkqIc2vl
— TRT World (@trtworld) January 26, 2026
حکام کے مطابق نیویارک میں 5، ٹیکساس میں 3 جبکہ لوزیانا میں ہائپوتھرمیا سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ جان لیوا سردی ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے، خاص طور پر نادرن پلینز اور اپر مڈویسٹ میں، جہاں درجہ حرارت منفی 50 فارن ہائیٹ تک گرنے کا خدشہ ہے۔
20 سے زائد ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔














