پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماہ اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے دوران صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 89 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کا رڈز کے ذریعے 67 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
مارچ کے مقابلے میں اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں ماہانہ بنیادوں پر0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 89 ارب کی خریداری کی تھی۔