زلفی بخاری کا عبدالغفار ڈوگر کی جانب سے جاری مراسلے پر اظہار تشویش

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما زلفی بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالغفار ڈوگر کے سرکاری لیٹر ہیڈ پر جاری مراسلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذکورہ مراسلے کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے لکھا کہ عبدالغفار ڈوگر نے اپنی ہی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ بعض افراد کو گرفتار یا ہراساں نہ کریں کیونکہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ غفار ڈوگر کے مراسلے سے ثابت ہوتا ہے کہ گرفتاریاں، دھمکیاں اور ٹرائل حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں وہی جیل جا رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالغفار ڈوگر کے لیٹر ہیڈ پر لکھی ہوئی ایک تحریر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انھوں نے کچھ لوگوں کے نام لکھ کر کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ملائیشیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہارِ تشکر

ژوب: گورنر بلوچستان کے رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 زخمی

شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی

بینظر انکم سپورٹ تنازعہ: شازیہ مری کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو جواب

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی