ڈھاکا کے حبّیب اللہ بہار یونیورسٹی کالج میں روایتی پٹھا فیسٹیول کے دوران این سی پی کے امیدوار ناصر الدین پٹوری پر چند افراد نے انڈے پھینکے۔ پارٹی کے مطابق حملہ آور طلبا کے بھیس میں آئے اور مبینہ طور پر سیاسی مخالف جماعت سے تعلق رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: جس چادر پر انڈہ پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، علیمہ خان کا دعویٰ
پٹوری نے کالج کی بالکنی پر پناہ لی اور بعد میں سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ ناصر الدین پٹوری پر اس سے پہلے بھی 23 جنوری کو ایک اسٹریٹ میٹنگ کے دوران انڈے پھینکے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: جوتے، سیاہی اور انڈہ گردی
این سی پی نے واقعے کو سیاسی عدم رواداری کی علامت قرار دیتے ہوئے ووٹروں پر غور کرنے کا کہا ہے۔













