نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چینی سفیر نے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس، اربوں ڈالرز کے کون سے 21 معاہدے ہوئے؟
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں پیشرفت کا خواہاں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح کے روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔














