ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔
صدررجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان نے استنبول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ جبکہ ملت اتحاد کے صدارتی امیدواراور رپبلکن پیپلز پارٹی کے چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلو اوران کی اہلیہ سیلوی قلیچ دار اوغلو نے دارالحکومت انقرہ میں ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل 7 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینیر نے بھی اپنا ووٹ انقرہ میں ووٹ ڈالا۔ ادھر ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آج کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 مئی کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ جلدی کردیا جائے گاعوام کو زیادہ تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔