دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پالیسی پورے پاکستان کے لیے ایک ہی ہے، وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیر بناتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کو ختم کرنا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے پروگرام بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، معمول کی نقل مکانی کو بحران کا رنگ دیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہورہا، تاہم دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، لوگ نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ تیراہ میں 10 سے 12 ہزار ایکڑ رقبے پر افیون اور بھنگ کی کاشت کی جاتی ہے، جس سے حاصل ہونے والی آمدن سے دہشتگردوں کو بھتہ مل رہا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے پروگرام بنایا، یہ بات درست نہیں کہ جیسے انہیں کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگرد جہاں بھی موجود ہوں گے وہاں کارروائی ہوگی، خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اس حوالے سے علم ہے کہ تیراہ میں دہشتگرد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تیراہ کے متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی معمول کی بات ہے، لیکن اسے بحران کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت وہاں پر کوئی آپریشن نہیں ہورہا، تاہم انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟