پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی 2 سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی ہے، جو 2026 اور 2027 کے عرصے پر محیط ہوگی۔
اس موقع پر پاکستان نے 2025 کے دوران ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کے فعال اور مؤثر کردار کو سراہا۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہاکہ پاکستان ای سی او کا بانی رکن ہے اور تنظیم کو اپنی شناخت اور روح کا حصہ سمجھتا ہے۔
I, on behalf of 🇵🇰, was greatly honored to assume (today) Chairmanship of Economic Co-operation Organization ( ECO) for 2026 and 2027. I thanked 🇰🇿 for being ECO Chair during 2025 and the role it played in steering ECO’s deliberations with commitment and devotion. I underscored… pic.twitter.com/9cj7xmsQzR
— Ambassador Mudassir (@AmbMudassir) January 27, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کو مزید مضبوط، متحرک اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔
مدثر ٹیپو کے مطابق ای سی او کے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی سرگرمی اور توانائی پیدا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ای سی او کو خطے میں اقتصادی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم بنانے کے عزم پر قائم ہے۔














