پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 89 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری تجدید کی تصدیق کر دی ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، حسن علی اور ابراراحمد سمیت 5 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری
آئندہ ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 4 کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی۔
ریٹینشن کے مرحلے کے بعد ٹیمیں بدھ 11 فروری کو پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر نیلامی میں اپنی ٹیمیں مکمل کریں گی۔
🚨 THE NEXT GENERATION OF THE New Era ✨
Silver & Emerging Category renewals are officially locked in for the #HBLPSL Player Auction 2026 — paving the way for fresh talent and future stars to shine. 👀🔥
Who are you most excited to see this season?#HBLPSL2026 #PSL… pic.twitter.com/vJkutuNjid
— 🔰Superior🔰 (@Danial_Chan1) January 28, 2026
پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں سے صرف صاحبزادہ فرحان اس سے قبل گولڈ کیٹیگری میں شامل تھے، جبکہ دیگر کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری سے ترقی پا کر پلاٹینم میں آئے ہیں۔
شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بھی پلاٹینم کیٹیگری میں کھیلنے کے بعد اس مرتبہ بھی اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے
ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 3، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے 2، پشاور زلمی کا ایک کھلاڑی شامل ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل نہیں۔
محمد سلمان مرزا، سفیان مقیم اور محمد وسیم جونیئر وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ترقی حاصل کی ہے۔
The journey of Sahibzada Farhan:
– Went unpicked in the PSL 2025 draft.
– Picked by IU in the supplementary category.
– The leading run-scorer of PSL 2025.
– A permanent member of Pakistan’s T20I team.
– Promoted to the Platinum category in PSL 2026. pic.twitter.com/OFUm1Ch6tC— Zubair (@Zubair887) January 28, 2026
اس سال گولڈ کیٹیگری میں شامل 32 کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے 4، کراچی کنگز کے 8، پشاور زلمی کے 6 اور ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مجموعی طور پر 10 کھلاڑی شامل ہیں۔
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز کے 7، لاہور قلندرز کے 3، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 2 کھلاڑی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا
ایمرجنگ کیٹیگری میں 14 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے 3، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 2، جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
حنین شاہ، عبید شاہ، مرزا مامون امتیاز، محمد نعیم اور محمد عذاب نے ایمرجنگ سے سلور کیٹیگری میں ترقی حاصل کی ہے، جبکہ حسن نواز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ایمرجنگ کیٹیگری میں کھیلنے کے بعد اس بار گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنا لی ہے۔














