پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلِسپی کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
فرنچائز اور گلِسپی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، جس کے نتیجے میں کوچنگ معاہدہ باضابطہ طور پر حتمی شکل اختیار کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری
اس سے قبل، گلِسپی پاکستان کے کوچنگ عملے کا حصہ تھے اور اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ مل کر ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر تعینات کیے گئے تھے۔
تاہم، دسمبر 2024 میں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تناؤ کے باعث، انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Vision clear. Direction locked. Entering a #NewEra ⚡️
𝗝𝗮𝘀𝗼𝗻 𝗚𝗶𝗹𝗹𝗲𝘀𝗽𝗶𝗲 takes charge as Head Coach of Hyderabad in #HBLPSL 🙌
Welcome to the family, Coach 🤝 pic.twitter.com/aLqSLF94gT
— Kingsmen Cricket (@KingsmenCricket) January 28, 2026
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 11واں سیزن مارچ 2025 میں شروع ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی
پی ایس ایل کے تاریخی 11ویں ایڈیشن میں لیگ میں توسیع کرکے اسے 8 ٹیموں تک پہنچایا جائے گا، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے طور پر شامل ہوں گی۔
پہلی بار لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی، جو 11 فروری کو متوقع ہے۔














