الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر فیصلہ سنا دیا

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کی رہنما حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی، جس کے نتیجے میں صدف احسان کی قومی اسمبلی میں رکنیت برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں اہم کردار نبھانے والی جے یو آئی بھی مائنس کردی گئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ

حنا بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا اور وہ اسے ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کر رہی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ درخواست مسترد ہونے کے بعد حنا بی بی الیکشن ٹربیونل کا رخ کر سکتی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد صدف احسان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp