وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پرواز کارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اعلان انہوں نے پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
مزید پڑھیں: آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ: مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے، سخت احکامات جاری
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جو بچے باہر نہیں جا رہے اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، انہیں ہم نے ہر زاویے سے تیار کیا۔ اسکل ٹریننگ کے ساتھ ڈیسک ٹاپ، وائی فائی، پرسنل گرومنگ، لینگویج امپروومنٹ، کنورزیشنل اسکلز، اور ٹیلر میڈ آئی ٹی کورسز فراہم کیے گئے۔ اسٹائپنڈ بھی دیا گیا اور خاص طور پر رورل ایریاز کی… pic.twitter.com/jalpa7vI3x
— PMLN (@pmln_org) January 28, 2026
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
’تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔‘
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے اور ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جا رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں وزرا کی اے آئی ٹریننگ کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ورکشاپ
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت میں استعمال کیے جا رہے ہیں اور موبائل پولیس اسٹیشن عوام کے مسائل کو براہِ راست گھروں کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ ہنر مند افرادی قوت کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور صرف ٹریننگ فراہم کر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔














