کراچی میں مہران ٹاؤن کورنگی کے علاقے میں ایک ٹرک نے 7 سالہ بچے کی جان لے لی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور ٹرک کو ریورس کرنے کے دوران بچے کو روند ڈالا۔
بچہ موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور اسی علاقے کا رہائشی ہے اور ٹرک کو پہلے اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا تھا اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث اس نے اپنے ہمسائے کے بیٹے کو ہلاک کر دیا۔
بچے کی لاش جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی جہاں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا
واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں سندھ حکومت نے کراچی میں 2 ماہ کے لیے دن کے وقت بھاری ٹریفک کی حرکت پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ شہر میں ڈمپر ٹرک اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے ہونے والے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
ماہ رواں کے آغاز میں شہر کے کمشنر نے بھی بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مخصوص لین میں محدود کرنے اور زیادہ سے زیادہ رفتار کو 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔














