سعودی عرب میں الباحہ ونٹر فیسٹیول میں ونٹر کیمپس اوپن ایریاز، پبلک پارکس اور دیہی فارمز خاندانی اجتماعات کا مرکز بن گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کیمپ، جو الباحہ ریجن کے معتدل موسم اور پہاڑی مناظر سے بھرپور ہیں، سردیوں کے موسم میں خاندانی اجتماعات اور سماجی تقریبات کے لیے مقبول مقام بن گئے ہیں۔ روایتی خیموں کے ساتھ سجائے گئے اصل ڈیزائن اور رنگوں سے مزین یہ کیمپ کئی مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر القطیف میں اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغاز
یہ کیمپ علاقے کی سماجی وراثت اور ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتے ہیں اور روایتی طور پر سردیوں کے موسم سے منسلک دیہی طرز زندگی کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
کیمپ اور اجتماعات سیزنل ٹورزم کو فروغ دیتے ہیں اور قدرت، مقامی مہمان نوازی، روایتی مارکیٹس اور ہینڈی کرافٹس جیسی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
حکام کی نگرانی اور قواعد و ضوابط کے تحت، وزیٹر سیفٹی، بنیادی سہولیات، ماحولیاتی معیارات کی پابندی اور قدرتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی وادی الاحسبہ قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول
فیسٹیول میں 250 سے زائد ایونٹس شامل ہیں اور یہ 40 سے زائد حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے منظم کیے گئے ہیں، جو علاقے کی شہرت کو ایک اہم ونٹر ٹورزم ڈیسٹینیشن کے طور پر بڑھاتے ہیں۔
یہ تقریب رمضان تک جاری رہے گی اور سیاحت، ہیریٹیج اور زرعی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرامز میں ملک بھر کے باشندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔














