اسلام آباد: پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 54 ملزمان گرفتار

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے پَتنگ بازی اور پَتنگ فروشی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے رواں ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بسنت پر پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی، لاہور میں ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں پَتنگ فروشی اور پَتنگ بازی میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی 10 ہزار سے زیادہ کیمیکل ڈور، 11 ہزار سے زیادہ پَتنگیں، چرخیاں اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پَتنگ بازی محض تفریح نہیں بلکہ ایک جان لیوا کھیل ہے، جبکہ کیمیکل ڈور معصوم بچوں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

قاضی علی رضا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک مشغلے سے دور رکھیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کی پَتنگ بازی، پَتنگ فروشی اور کیمیکل ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں غیر قانونی پتنگ بازی کی مکمل ممانعت، محکمہ داخلہ کی ہدایات جاری

ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک بار پھر آسمان پر 6 سیاروں کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟

عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، لندن میں اہم مکالمہ

خضدار میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کا مکالمے اور سفارت کاری پر زور، وزیراعظم کا صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی